8

گلشنِ ضیاء میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی ویسٹ کے تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشنِ ضیاء میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت علی اکبر ولد غلام رسول اور وسیم ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خولز، نقدی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ضابطے کی قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں