6

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ متفقہ درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً 70 ڈالر فی بیرل ہے، جبکہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تقریباً 300 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے، جو عالمی معیار کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 170 سے 190 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 180 سے 200 روپے فی لیٹر ہونی چاہیے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کا نفاذ عوامی استحصال کے مترادف ہے۔

مزید استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین شفاف، قانونی اور آئینی اصولوں کے مطابق کیا جائے، اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے دباؤ پر عوام کو عالمی قیمتوں میں کمی کے فوائد سے محروم نہ رکھا جائے۔

درخواست میں عدالت سے اس معاملے پر فوری سماعت اور مناسب احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے تاکہ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں