8

مطلوب بھتہ خور پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس آئی یو/سی آئی اے کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایف سی ایریا تھانہ شریف آباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مطلوب بھتہ خور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سیف اعجاز عرف بلال عرف بلّا ولد محمد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہر میں بھتہ خوری، قبضہ مافیا اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور ریکارڈ یافتہ عادی مجرم ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2012-13 سے جرائم کا آغاز کیا اور دکانداروں سے بھتہ وصولی، جائیدادوں پر قبضے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے خلاف 20 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں قتل، ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلے اور منشیات کے کیسز شامل ہیں۔

ابتدائی ریکارڈ کے مطابق ملزم مختلف تھانوں میں درج متعدد مقدمات میں نامزد رہا ہے، جن کی تفصیلات پولیس نے جاری کی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں