کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر نے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر کی جانے والی کارروائیوں میں پولیس نے مختلف سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے مقدمہ نمبر 466/26 بجرم دفعہ 302/337-Fi/34 ت پ میں مفرور ملزم شہباز عرف گبر ولد دلشاد کو گرفتار کیا۔
اسی طرح تھانہ میمن گوٹھ کی تفتیشی ٹیم نے مقدمہ نمبر 102/25 بجرم دفعہ 302/324/147/148/149 ت پ میں مفرور ملزم نظر محمد ولد ولی محمد کو گرفتار کیا۔
دوسری کارروائی میں تھانہ میمن گوٹھ ہی نے مقدمہ نمبر 217/24 بجرم دفعہ 452/354 ت پ میں مطلوب ملزم عرفان ولد سلیمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
مزید برآں تھانہ شرافی گوٹھ کی پولیس نے مقدمہ نمبر 150/26 بجرم دفعہ 392/147/427/504 ت پ میں مفرور ملزم محمد حسن ولد صالح محمد کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔


