کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن مومن آباد کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 27 سالہ محمد حذیفہ صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کاکہنا ہےکہ مقتول کوگھرکےباہرفائرنگ کرکےنشانہ بنایا گیا،جبکہ حملہ آورفائرنگ کرتےہوئےموقع سےفرارہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول پر اس سے قبل بھی حملہ ہو چکا تھا۔ پولیس کے مطابق محمد حذیفہ ٹریول ایجنسی کے کام سے وابستہ تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔


