6

اورنگی ٹاؤن میں کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی ٹاؤن کے مومن آباد میں نیئر الیاس مسجد کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق 27 سے 28 سالہ مقتول حذیفہ جیسے ہی کار سے اترا تو موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان وہاں پہنچے، جن میں سے ایک نے 30 بور ہتھیار سے اسے نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر ماضی میں بھی جان لیوا حملہ ہو چکا تھا، جس میں گولی گردن کو چھوتی ہوئی نکل گئی تھی۔حکام کے مطابق حذیفہ کلیئرنگ اور فارورڈنگ کے کام سے وابستہ تھا اور وہ مومن آباد بلاک ڈی کا رہائشی تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں