مفتی محمد عابد جلالی قدس سرہ العزیز کے پانچویں سالانہ عرس کی تیاریاں

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں مناظر کبیر، شاہکارِ جلالیت حضرت مفتی محمد عابد جلالی قدس سرہ العزیز کے پانچویں سالانہ عرس مقدس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تحریک فکر رضا کے مرکزی ذمہ داران کا اجلاس ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عرس شریف کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مناظر اسلام مفتی محمد عابد جلالی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات 28 مئی کو مرکز العابد اہل سنت جیا بگا شریف میں دن گیارہ بجے سے لے کر رات گئے تک جاری رہیں گی۔ مفتی محمد عابد جلالی کے عرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشر ف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت مفتی محمد عابد جلالی نے نو عمری میں دین اسلام کی بہت خدمت کی۔ انہوں نے تدریس و تبلیغ کے ذریعے لوگوں کی عملی اور اعتقادی اصلاح کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ تحریک صراط مستقیم کے کارکنان بھرپور طریقے سے عرس شریف کی تقریب میں شرکت کریں۔ اجلاس میں علامہ محمد عمر فاروق جلالی، الحاج محمد اسلم جلالی، حاجی محمد خان، بابا شیر محمد، محمد سرفراز جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں