7

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری کیس، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کی سہولت کاری سے متعلق مقدمے میں پولیس نے دو ملزمان عاقب اور غلام مصطفی کو عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کے مقدمے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کی باقاعدہ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف گارڈن اور بوٹ بیسن تھانوں میں درج مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں