26

گڑھی یاسین میں فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، آئی جی سندھ کا نوٹس

شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو)گڑھی یاسین کےعلاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نیاز احمد ودھیو جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق اہلکار ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم ملزمان نے اسے نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

واقعے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے۔

آئی جی سندھ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون اور محکمانہ امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں