5

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، صبغت اللہ شاہ بلوچ اور بالاچ قادر کو عمر قید کی سزا

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)کوئٹہ کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت صبغت اللہ شاہ بلوچ اور بالاچ قادر کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق یہ سزا ایف سی اہلکار کو مبینہ طور پر پتھراؤ کے ذریعے شہید کرنے کے مقدمے میں سنائی گئی۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گوادر میں ماہ رنگ لانگو کے جلسے کے دوران ایف سی اہلکار شبیر بلوچ ہجوم کے پتھراؤ سے شدید زخمی ہوئے، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اور عدالتی حلقوں میں کیس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فیصلے کے بعد علاقے میں صورتحال پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں