سنی تحریک گوجرانولہ کی طرف سے آپریشن بنیان مرصوص سیمینار منعقد

گوجرانوالہ (ایچ آراین ڈبلیو ) سربراہ پاکستان سنی تحریک مولانا محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایات پربانی وقائد سنی تحریک مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمۃ اللہ تعالی کا یوم شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا گیا،اس موقع پر آپریشن بنیان مرصوص سیمینار منعقد کیاگیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہیں،ملک کی سالمیت کے لیے اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑ دیں گے،پاکستان کی افواج نے ہمیشہ اپنے ملک اور عوام کا دفاع اور تحفظ کیا ہے،بھارت کو پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت سے آئندہ بھی باز رہنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بانی وقائد سنی تحریک محمد سلیم قادری شہید رحمۃ اللہ تعالی کے یوم شہادت کے موقع پر بنیان مرصوص سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جبکہ اس موقع پر سٹی صدر محمد آصف مغل کیلانی،رکن علماء بورڈقاری محمد اشرف القادری،میاں محمد فیاض مہر،محمد وقاص حسین عطاری،مولانا محمد اصغر کریمی،مولانا محمد آصف عطاری،مولانا محمد نبیل چشتی،مولانا محمد اویس عطاری،واث علی کریمی،محمد اکرم رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد سلیم قادری رحمت اللہ تعالی علیہ ہمیشہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اقدامات اٹھائے،آپ ہمیشہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور ترقی کے لیے کوشاں رہے،جے ایف17 تھنڈر طیارہ پاکستان اور چین کی لازوال محبتوں کا عظیم تحفہ اور یادگار ہے،پاکستان کو چینی زراعت صنعت تجارت اور تعلیم و صحت کی ترقی سے بھی استفادہ حاصل کرنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں