6

جام اکرام اللہ دھاریجو کا سائٹ (SITE) میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت سندھ، جام اکرام اللہ دھاریجو نے آج سائٹ (SITE) میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔
اس موقع پر سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ شادیہ جعفر، منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ احمد شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر، چیف انجینئر سائٹ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ شادیہ جعفر نے صوبائی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سائٹ میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے پانچ ارب روپے کی لاگت سے 28 سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے، جس کا تقریباً 80 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ منصوبوں کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کو 30 جون سے قبل ہر صورت 90 فیصد تک مکمل کیا جائے اور تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ صنعتی زونز میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیاں مزید فروغ پائیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول میسر آ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں