6

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی امیدوار بن کر ٹیسٹ دینے والے تین افراد گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دستاویزات کی تصدیق کے دوران Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لے لیا، جو حقیقی امیدواروں کی اسناد استعمال کر کے جسمانی اور برداشت (Endurance) کا ٹیسٹ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد اصل امیدواروں کے کاغذات اور شناختی معلومات استعمال کر کے بھرتی کے عمل کو دھوکہ دینے کی کوشش میں ملوث تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نقالی اور جعلسازی کے ذریعے سرکاری ملازمت حاصل کرنا چاہتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس جعلسازی میں شامل دیگر عناصر کو بھی بے نقاب کیا جا سکے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کے عمل کے لیے پرعزم ہے اور نقالی، جعلسازی یا کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں