ٹاون میونسپل کارپوریشن مومن آباد ٹاون میں یوم تشکر کی تقریب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو ) ٹاون میونسپل کارپوریشن مومن آباد ٹاون میں پاک فوج کی بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پرمومن آباد ٹاون آفس تمام اسکولوں میں قرآن خوانی پرچم کشائی اور پاکستان کی سلامتی پاک فوج کے شہدا کے لئے دعا کا اہتمام اور یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو تاریخی فتح پر سلام پیش کیا گیا ٹاون چئیرمین ملک عارف اعوان کی ہدایت پر سید زین علی شاہ پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمی کراچی چیئرمین اسد امان اللہ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمی کراچی چیئرمین صلاح الدین یوسف زئی کی قیادت میں یوم تشکر ریلی کیمپ آفس ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آبادسے آفاق خان شاہد پارک نزد ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ تک نکالی گئی ریلی میں، مومن آباد ٹاؤن کے یو سی چیئرمینز، یو سی وائس چیئرمینز، بلدیاتی نمائندگان، ٹاؤن افسران/ ملازمین اور عوام کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ اس موقع پر سید زین علی شاہ نے کہا کہ ۔ ریلی کا مقصد آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور قوم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد دینا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے جس طرح ہاتھوں میں قومی پرچم اور پاک افواج کے حق میں بینرز اٹھا رکھے ہیں یہ پاک وطن سے محبت اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کی۔زندہ۔مثال ہے ۔ اسد امان اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخی کارنامے کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا، پاک فوج نے جس طرح دشمن کو جواب دیا ،اس کی صلاحیت کو دنیا نے دیکھا ہے ۔دشمن نے جب بھی پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہماری مسلح افواج نے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں گی صلاح الدین یوسف زئی نے کہا جب لیڈر ایماندار اور مخلص ہو تو نتائج کامیابی کی صورت میں آتے ہیں آج ہم جو یوم تشکر منا رہے ہیں اس پر اللہ تعالی کےشکر گزار ہیں کہ اس نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایک عظیم فتح سے ہمکنار کیا اس موقع پر تمام جوانوں اور پائلیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور سب سے پہلے پاکستان ہمیشہ زندہ۔باد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں