بھارت کیخلاف افواج پاکستان کی تاریخی اور شاندار کامیابی پر یونائیٹڈ مسلم فورم کی جانب سے جشن فتح مبین

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو ) یونائیٹڈ مسلم فورم کی جانب سے بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی اور شاندار کامیابی کے موقع پر تقریب جشن فتح مبین کے انعقاد کے موقع پر چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم وسرپرست اعلیٰ آل تاجران سندھ اتحاد آصف رضا قادری نے شرکاء سے اظہارِ خیال کرنے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف پاک افواج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی عالم اسلام کیلئے اور بالخصوص پوری قوم کے لیے فخر ہے،الحمدللہ افواج پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے آج افواج پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،کیونکہ ہمارے بہادر جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہو کر جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کے لیے لڑے اور قوم کو جیت سے ہمکنار کیا،ہم اس کامیابی پر اللہ تبارک و تعالی کے بے پناہ شکر گزار ہیں،اور ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انشاءاللہ پاکستان تا صبح قیامت قائم و دائم رہے گا وطن عزیز کو نقشے سے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے، پیشاب پینے والے مقدس اب زم زم پینے والوں کا مقابلہ ہرگز نہیں کر سکتے،انشاءاللہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے یونائیٹڈ مسلم فورم اپنے حصے کا کردار ادا کرتی رہے گی،پاک افواج کی یہ تاریخی کامیابی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور اسے سنہری لفظوں میں لکھا جائے گا،اس موقع پر چیئرمین آل کراچی جیمز جیولرز ایسوسی ایشن و وائس چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد شفیع داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محبان پاکستان وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہیں،اور اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انشاءاللہ ہم اندرونی اور بیرونی نوری سازشوں کا مقابلہ اپنی یکجہتی سے کریں گے،اور اپنے افواج کے شانہ بشانہ اپنا قومی ائینی کردار ادا کریں گے،تقریب جشن فتح مبین سے سینیئر رکن یونائیٹڈ مسلم فورم انجینیئر ارشد محفوظ قادری،ال تاجران سندھ اتحاد کے مرکزی نائب صدر عبدالقادر سوریہ،رانا جاوید سیفی،اے این ائی کے رہنما خالد نور،آل تاجران سندھ اتحاد کے پریس سیکرٹری حمیر خان،حیدری ویلفیئر کے صدر حسنین جعفری،سمیت دیگر مقررین نے بھارت کیخلاف افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر سپہ سالار حافظ عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ایئر فورس اور نیوی کے چیف نے بھی جس بہادری کا مظاہرہ کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،آج پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے،انشاءاللہ ہم متحد اور منظم ہو کر اپنے ملک کے دفاع سلامتی اور اس سے کام کے لیے مل جل کر اور بڑھ چڑھ کر کام کریں گے اور دشمن کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے،اور اپنے ملک کے عظیم پرچم کو سر بلند کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم اصف رضا قادری نے تاجر برادری سمیت معزز شخصیات کو بھارت کے خلاف افواج پاکستان کی تاریخی فتح کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا اور اختتام پر شہدائے افواج پاکستان کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی،جبکہ اس موقع پر سید اور رمیزرضا قادری،داؤد شفیع،محمد نور،محمد شاہد،سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود ہیں،جبکہ اس موقع پر یونائیٹڈ مسلم فورم کے زیر اہتمام شہر کراچی کے مختلف علاقے ناظم آباد،لیاقت اباد، کریم آباد،گلبرگ نارتھ ناظم آباد، پاپوشنگر،عباسی شہید ہسپتال،گول مارکیٹ،نیو کراچی،سخی حسن چورنگی،ناگن چورنگی،پاورہاؤس چورنگی،فیڈرل بی ایریا،عائشہ منزل،سمیت دیگر علاقوں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ائیرچیف،نیوی چیف،پاک افواج کے سپہ سالار کی تصاویر سے مزین پینا فلیکس اور وطن عزیز اور افواج پاکستان سے یکجہتی کے سلسلے میں ایکو ساؤنڈ پرقومی ترانے اور اہلیان کراچی کو مبارکباد بھی پیش کی گئی#

اپنا تبصرہ بھیجیں