4

کراچی میں فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والے میاں، بیوی جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیرمیں گاڑی پرفائرنگ سےپسند کی شادی کرنےوالے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔کراچی کے علاقے ملیر سعود آبد تھانے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، دونوں کی لاشیں گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موجود تھیں۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے دونون جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اور بیوی عدالت کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر ملیر سے جارہے تھے، گاڑی کے مختلف حصوں پر بھی کئی گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔پسند کی شادی کرنے والے میاں اور بیوی کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا تھا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق دونوں نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا تھا۔سہراب گوٹھ تھانے میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں مقتولہ کے تین بھائی اور ایک کزن کو نامزد کیا گیا تھا۔مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ مقتول بھائی نصر اللہ نے 2025 میں پسند کی شادی کی تھی، جس پر بھابھی کے گھر والے خاص طور پر بھائی سخت ناراض تھے۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ واقعے کے دن مدعی خود بھی بھائی اور بھابھی کے گھر موجود تھا کہ اچانک بھابھی کا بھائی فدا حسین پستول لے کر اندر داخل ہوا۔ اس کے ساتھ منظور علی اور رزاق بھی پستول ہاتھ میں تھامے اندر داخل ہوئے، جبکہ شمن علی نے چھری پکڑی ہوئی تھی۔

ملزمان نے وحشیانہ انداز میں بھائی اور بھابھی پر فائرنگ کی اور بعد میں چھریوں سے وار بھی کیے دونوں کے جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں