4

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کوئٹہ جمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے امن و استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی ہے اور ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور دہشت گردی کو ہوا دینے والے فتنہ الہندوستان و دیگر عناصر کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کی جائیں اور اگر اس دہشت گرد کارروائی بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئیں تو انہیں عالمی برادری کے سامنے لایا جائے۔چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی، امن اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، تاہم پوری قوم اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں