**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)** ناظم آباد بلاک 1 میں واقع پلاٹ نمبر 71 (بلاک 1K) پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے غیر قانونی اور بغیر منظور شدہ فورتھ فلور کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ایس بی سی اے کی ممکنہ کارروائی، ڈیمولیشن اور قانونی گرفت سے بچنے کے لیے پیپر ورک اور ریکارڈ میں مبینہ طور پر اس پلاٹ کا نمبر بدل کر “41” ظاہر کیا جاتا ہے۔ مذکورہ عمارت کے خلاف ماضی میں بھی ایس بی سی اے کی جانب سے نوٹسز جاری ہو چکے ہیں اور گراؤنڈ فلور سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی بھی کی گئی تھی، مگر اس کے باوجود بلڈر مافیا نے اب دوبارہ تیسری اور چوتھی منزل کی تعمیرات کا کام دھڑلے سے شروع کر دیا ہے۔
ڈی جی ایس بی سی اے کے واضح احکامات کے مطابق ایسی خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز، مالکان اور ان کی سہولت کاری کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر (FIR) اور فوری انہدامی کارروائی ہونی چاہیے۔
شہریوں نے ایس ایس پی سینٹرل، ڈی سی سینٹرل، اے سی لیاقت آباد، اے ایس پی اور ایس بی سی اے کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے پر فوری ایکشن لیا جائے۔ اصل پلاٹ نمبر کی ویری فکیشن کر کے جعلی یا غلط پیپر ورک بنانے والوں کے خلاف سخت مقدمات درج کیے جائیں اور کسی بھی بڑے جانی و مالی حادثے سے بچنے کے لیے اس خطرناک غیر قانونی تعمیر کو فوری طور پر ڈیمولش (انہدام) کیا جائے۔
—
**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!**
دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس پورٹل **HRNW** کی مدد کریں۔ مظلوموں کی آواز بننے اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے اس لنک پر کلک کر کے ہمیں سپورٹ کریں:
[https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.google.com/search?q=https://www.hrnww.com/%3Fpage_id%3D1083)


