15

بغیر ایڈوانس کے خواتین کو مفت پنک سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں، شرجیل میمن

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بغیر کسی ایڈوانس کے خواتین کو مفت پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کر رہی ہے۔

حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جدید الیکٹرک سکوٹرز طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو دیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں بااختیار بنایا جا سکے اور ان کی سفری مشکلات میں کمی آئے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق جن خواتین کو سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں وہ ڈرائیونگ کورس مکمل کر چکی ہیں اور ان کے پاس باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ حلفیہ طور پر یہ بات کہتے ہیں کہ جن خواتین کو یہ سکوٹیز دی جا رہی ہیں وہ انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کا سیاسی فائدہ یا ووٹ مانگا جا رہا ہے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ دنیا کا واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کو اس نوعیت کی مفت پنک الیکٹرک سکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں، جو خواتین کی خودمختاری اور آسان سفری سہولیات کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں