لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)ننھی میرب #کاہنہ، لاہور سے لاوارث ملی تھی اور اس وقت چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں ہے۔ دو بھائیوں کا ذکر کرتی ہے مگر گھر کا پتہ یاد نہیں۔
شاید وہ کسی ماں کی ممتا کا خواب ہو، یا کسی باپ کی ڈھارس…
شاید کوئی بھائی اسے ڈھونڈ رہا ہو، یا نانی اسے ہر در پر پکار رہی ہو۔
یہ صرف ایک بچی نہیں، یہ کسی کا پیارا ہے —
آپ کا پیارا، میرا پیارا۔
اگر آپ اس بچی کو پہچانتے ہیں، یا اس کے متعلق کچھ جانتے ہیں، تو فوراً رابطہ کریں۔
آپ کا ایک قدم اسے اس کے گھر، اس کی محبتوں، اس کے اپنوں تک پہنچا سکتا ہے۔
آئیے! اس نیکی میں ہمارا ساتھ دیں۔
تصویر کو شیئر کریں، آواز بنیں، اور میرا پیارا ٹیم کی کوشش کا حصہ بنیں۔
شاید آپ کی شیئر کی گئی پوسٹ ہی اس بچی کو اس کی ماں کی گود میں لے آئے۔


