کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں پبلک پراپرٹی پر نصب غیر قانونی بل بورڈز بینرز اور ہورڈنگز کو ہٹائے جائیں گے اجلا س میں تمام ڈپٹی کمشنرز (ویڈیو لنک کے ذریعے) اسسٹنٹ کمشنر ریوینو کمشنر کراچی سجاد ابڑو ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رمضان پٹھان بلدیہ عظمی، ٹاون میونسپل ایڈ منسٹریشنراور کنٹونمنٹ بورڈز کے سینئر افسران اآوٹ ڈور ایڈ ور ٹائیزنگ ٹریڈ ایسو سی ایشن اور سندھ آوٹ ڈور ایڈ ور ٹائرز ایسو سی ایشن کے نما ئندوں نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کمشنر کراچی سجاد ابڑو نے اجلاس کو پبلک پراپرٹیز پر نصب بل بورڈز کے بارے میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کے بارے میں بریفنگ دی اور شہر میں نصب غیر قانونی بل بورڈز بینرز گینٹریز اور ہورڈنگز کی نشاندہی کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا ۔۔ کمشنر نے کہا کہ پبلک پراپرٹیز پر لگے ہوے بل بورڈز،گینٹریز اور ہورڈنگز غیر قانونی ہیں۔متعلقہ ادارے ان کی روک تھام کریں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز بلدیہ عظمی ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشنز اور کنٹونمنٹ بورڈزبل بورڈ ز اور ہورڈنگز سمیت دیگر پبلسٹی میڑیلز سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرائیں گے فیصلہ کیا گیا کہ بل بورڈز سے متعلق اعلی عدالتوں کے احکامات کی خلا ف ورزی پر متعلقہ افسر اور ایڈ ور ٹایزنگ ایجینسیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جاے گا۔ اجلاس نے اتفاق کیا کہ پرائیویٹ پراپرٹیز پر نصب غیر محفوظ بل بورڈز بینرز اور ہورڈنگز گینٹریز بھی غیر قانونی ہیں۔فیصلہ کیا گیا کہ تمام ٹاونز اور اداروں میں ویجیلینس کمیٹیاں قایم کی جائیں گی جن میں ماہرین اور اچھی شہرت کے حامل آرکیٹکٹس شامل کئے جائیں گے جو غیر محفوظ بل بورڈز اور ہورڈنگز کے معیار کو چیک کرکے محفوظ اور غیر محفوظ ہونے کا تعین کریں گے تاکہ غیر محفوظ بورڈز حادثات کا سبب نہ بنیں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون سے قبل شہر میں غیر محفوظ بل بورڈز یا ہورڈنگز دئے جائیں گے تاکہ بارش یا تیز ہواوں میں ان کی وجہ سے حادثات کے خد شات کو دور کیا جاسکے کمشنر نے کہا کہ موجودہ ٹیسٹنگ کا معیار غیر تسلی بخش ہے اسے چیک کرنے کی ضرورت ہے اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے انھوں کہا کہ مون سون کے موسم میں کسی بھی غیر محفوظ بل بورڈز کی وجہ سے حادثہ ہو ا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ میو نسپل کمشنر یا متعلقہ افسر پر عاید ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی مقدمہ درج کیا جاے گا
15


