13

انمول پنکی کیس، میرٹ پر شفاف تفتیش کی جائے گی: پولیس چیف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آزاد خان نے کہا ہے کہ انمول پنکی ایک چالاک ملزمہ ہے اور اس کیس کی تفتیش مکمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ریمانڈ کے دوران وکیل کی جانب سے عدالت میں متعدد دلائل دیے گئے، تاہم ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان کے مطابق تفتیش کے دوران کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

آزاد خان نے کہا کہ ابھی کیس کی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے قبل از وقت کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکتا کہ اس کے پیچھے کون لوگ ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت میں پیشی کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر ایس ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

پولیس چیف کے مطابق انمول پنکی کیس ایک سنگین سماجی مسئلہ ہے جو نوجوان نسل پر اثر انداز ہو رہا ہے، اور اس معاملے کی مکمل تہہ تک پہنچ کر ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں