17

لانڈھی ٹاؤن کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات میں مفت درسی کتابوں کی تقسیم مکمل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین لانڈھی ٹاؤن اور میونسپل کمشنر لانڈھی ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن لانڈھی ٹاؤن جناب فہد علی عباسی نے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لیے مفت درسی کتابوں کی تقسیم کا عمل مکمل کروا دیا۔

اس موقع پر تمام سرکاری اسکولوں کے صدر معلمین و معلمات کو مکمل کورس فراہم کیا گیا تاکہ تدریسی سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور طلبہ و طالبات اپنی تعلیم کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن فہد علی عباسی نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور طلبہ کو بنیادی تعلیمی سہولیات مہیا کرنا لانڈھی ٹاؤن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔

اساتذہ، والدین اور شہری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے فروغِ تعلیم کی جانب ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا، اور لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں