23

اسسٹنٹ مختیارکار آفتاب سیپیو کی گرفتاری پر دفتر ڈپٹی کمشنر کا وضاحتی بیان جاری

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)سوشل میڈیا پر اسسٹنٹ مختیارکار جناب آفتاب سیپیو کی گرفتاری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے تناظر میں دفتر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے مطابق مذکورہ واقعے اور آفتاب سیپیو سے منسوب مبینہ کرپٹ سرگرمیوں سے دفتر کا کوئی تعلق نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کی جانے والی کارروائی قابلِ ستائش ہے اور بدعنوانی میں ملوث کسی بھی شخص کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ آفتاب سیپیو کے خلاف معطلی سمیت ضروری محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس معاملے میں ملوث ذمہ دار افراد کی نشاندہی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، جبکہ شفافیت اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں