3 دنوں میں قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کو تین دن کے اندر قطر سے دوسرا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کارگو موصول ہو گیا ہے۔حکام کے مطابق تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار کیوبک میٹر ایل این جی لے جانے والا جہاز ’’محزم‘‘ محزم پورٹ قاسم کراچی میں پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ٹرمینل 1 پر لنگر انداز ہوا۔

اس سے قبل 13 مئی کو کیو فلیکس ایل این جی بردار جہاز ’’الخریطیات‘‘ الخریطیات اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔توانائی حکام کے مطابق ایل این جی کی مسلسل درآمد سے ملک میں گیس کی طلب و رسد کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں