ہائیکورٹ کا 9 مئی کیس میں سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد ان کی سزا معطل کر دی گئی ہے اور رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔مزید قانونی کارروائی ہائیکورٹ میں زیر سماعت رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں