کلاکوٹ پولیس کی کارروائی، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، 170 گرام آئس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کلاکوٹ پولیس نے ایس ایچ او آغا مشوق علی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جان محمد عرف جانل اور عمیر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن ذرائع کے ذریعے نوجوانوں کو آئس سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 170 گرام آئس برآمد کی گئی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ کلاکوٹ میں دو مقدمات درج کر لیے ہیں، جن میں FIR نمبر 138/2026 اور 141/2026 شامل ہیں۔ مقدمات کو SCNSA 2024 کی دفعات 9/2-3 اور 9/2-4 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او آغا مشوق علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے آن لائن اور آف لائن منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں