کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی میں تھانہ بلدیہ پولیس نے حب ریور روڈ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مضرِ صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محسن سراج ولد سراج الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو حب چوکی کی جانب سے ایک کار میں گٹکا ماوا اور چھالیہ لے کر آ رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کی گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس سے پانچ بورے (وزنی 75 کلوگرام) گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والی چورا چھالیہ اور 75 پڑیاں ماوا برآمد کر لی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 118/26 درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مضرِ صحت اشیاء کی تیاری و ترسیل میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔
15


