سندھ ہائی کورٹ میں سرجانی ٹاؤن میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی سولہ ایکڑ اراضی کی ملکیت کا تنازع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں سرجانی ٹاؤن میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی سولہ ایکڑ اراضی کی ملکیت کا تنازع

عدالت کا اراضی کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم

عدالت نے فریقین کو مشروط طور پر تعمیرات کی اجازت دیدی

فریقین اپنے قبضے میں موجود زمین پر تعمیرات کے لئے ٹرائل کورٹ میں حلف نامے جمع کروائیں، عدالت

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں فریقین تمام تعمیرات اپنے اخراجات پر مسمار کریں گے، عدالت

فریقین تعمیرات شروع کرنے سے قبل ٹرائل کورٹ میں اصل ملکیتی اور لیز دستاویزات جمع کروائیں، عدالت

ٹرائل کورٹ ملکیت کے تنازع کا چھ ماہ میں فیصلہ کرے، عدالت

درخواست گزار خاتون مذکورہ اراضی میں آٹھ ایکڑ اراضی کی مالک ہیں، وکیل درخواست گزار

سنگل بینچ کے حکم امتناع کے باعث وہ اپنی اراضی پر تعمیرات نہیں کرسکتیں، وکیل درخواست گزار

دیگر فریقین نے لیز کی تبدیلی کے لئے درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں، وکیل درخواست گزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لیز کی تبدیلی ممکن نہیں ہے، وکیل درخواست گزار

سپریم کورت کے احکامات یا آبزرویشن کو کسی ماتحت عدالت میں زیر سماعت نہیں لایا جاسکتا، وکیل درخواست گزار

معاملہ ٹرائل کورٹ میں ہونے کے باعث اپیلینٹ کورٹ معاملے کے میرٹ کا جائزہ نہیں لے سکتی، عدالت

اپنا تبصرہ بھیجیں