کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاکستان میں انتظامی یونٹ بنانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی حمایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ دیرینہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اس واحد راستہ کو اپنانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اور ہر اس معاملے میں جس میں پاکستان کی ترقی شامل ہو اس مطالبے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور فیلڈ مارشل سید اصف منیر جو محسن نقوی صاحب کے مطابق ملک کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں ہم اس کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، ملک کی ترقی کے لیے ہم گزشتہ سات سال سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ملک میں پارلیمانی نظام ناکام ہو گیا ہے جتنے ڈویژن ہیں اتنے انتظامی یونٹ بنا کر صدارتی نظام لایا جائے اور ملک سے تعصب کا خاتمہ کیا جائے
6


