شیما کرمانی کیس کے حوالے سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر پولیس افسران کو معطل کردیا گیا ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے مطابق انسانی حقوق کارکنوں کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر ناصر آفریدی، ایس ایچ او وومن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان ندیم حیدر کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی مکمل انکوائری کی جائے گی اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کسی قسم کی زیادتی یا اختیارات کے غلط استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں