**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر ایک اہم ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ معصوم بچی آمنہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سیتا رام کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اکتوبر 2025 میں معصوم بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد سے وہ روپوش تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج ہے اور پولیس کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ کیس کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے خلاف ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
—
**تعاون کی اپیل:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے کے مشن میں دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
ہماری مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


