41

جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم گرفتار۔

ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست آئی آر میں شامل تھا۔

تھانہ بلوچ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم فرحان عرف پی کے ولد فقیر محمد کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں