کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، بدنامِ زمانہ گٹکا ماوا فروش ملزمان گرفتار
جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر جہانگیر روڈ کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے 168 عدد پڑیاں تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں ظہیر ولد غلام اور خدا بخش ولد لال بخش شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔


