دو دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دو روز تک کمی کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خریداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 772 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 55 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 7 ہزار 821 روپے کی ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں