مبینہ پرچہ لیک معاملہ، کیمبرج انتظامیہ کی وضاحت جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی انتظامیہ نے مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر وضاحت جاری کر دی ہے۔کیمبرج حکام کے مطابق پرچہ لیک ہونے سے متعلق اطلاعات پر تحقیقات جاری ہیں اور تمام رپورٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جون 2026 کے امتحانی سیشن کے بعد اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ امتحانی مراکز کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے دوران یا بعد میں صورتحال کے مطابق اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر کیمبرج سسٹم کے اے ایس ریاضی کا پرچہ امتحان سے قبل وائرل ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر ہونے والا پرچہ مبینہ طور پر رات 3 سے 4 بجے کے درمیان وائرل ہوا۔یاد رہے کہ کیمبرج سسٹم کے تحت مئی جون سیشن کے امتحانات جاری ہیں، اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے دعووں نے تشویش پیدا کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں