کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنے، ریلیوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی، تاہم سکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔


