لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔اس ایپ کے ذریعے شہری اب اپنے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرا سکیں گے۔
پروگرام کے مطابق شہریوں کو اب رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ شکایت آن لائن درج ہونے کے بعد ایف آئی آر بھی گھر پر فراہم کی جائے گی۔حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد پولیس سروسز کو جدید، آسان اور شہریوں کے لیے زیادہ مؤثر بنانا ہے۔


