لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اہم ریلیف اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کسانوں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم کی خریداری فوری طور پر شروع کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے اعلان کے مطابق رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹرز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ مفت فراہم کیا جائے گا، تاکہ کسانوں کو کسی اضافی مالی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکومت پنجاب نے کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے، جس کا مقصد شفاف نظام کے تحت کاشتکاروں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ دینا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہیں اور ان کا مقصد گندم کے کاشتکاروں کو معاشی استحکام فراہم کرنا، زرعی شعبے کو مضبوط بنانا اور صوبے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔


