استنبول(ایچ آراین ڈبلیو)ترکی کے شہر استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا خطرناک واقعہ پیش آیا، جس میں تین مشتبہ افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق، اسرائیلی سفارتخانے کے اطراف اچانک فائرنگ کا آغاز ہوا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے ساتھ مقابلہ کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


