واشنگٹن/کویت(ایچ آراین ڈبلیو) ایران نے کویت میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 15 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ رات گئے کویت کے علی السالم ائیر بیس پر کیا گیا۔ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 107 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔حکام کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی سطح پر گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔


