اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) خطے کی کشیدہ صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے لگے ہیں، اور ملک میں مارچ 2026 میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ 2026 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.30 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری سیاسی اور عسکری کشیدگی کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ، ملکی مہنگائی کو بڑھا رہے ہیں، جس کا براہ راست اثر عام شہری کی زندگی پر پڑ رہا ہے۔


