ایبٹ آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کے مطابق ایک مکان کی دیوار گرنے کے حادثے میں 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہو گئی ہیں، جبکہ والد، والدہ اور ایک بچی زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر حویلیاں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت 14 سالہ نایاب اور 10 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی دیوار بوسیدہ ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ المیہ پیش آیا۔
حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بوسیدہ عمارتوں اور دیواروں کے قریب احتیاط برتی جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔


