پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں ہر جمعہ کو چھٹی، اوقاتِ کار بھی مقرر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں ہر جمعہ کو چھٹی مقرر کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی تعلیمی محکمے نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ اور اساتذہ دونوں کے لیے تعلیم اور عبادت کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔

محکمہ تعلیم نے والدین اور اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں منظم کریں اور اسکولوں میں حاضری کے اوقات کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں