لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نئے بجلی کنکشن کے نرخوں میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ اب صارفین کو نئے بجلی میٹر کے لیے 6 ہزار 400 روپے کی بجائے 21 ہزار 300 روپے جمع کروانے ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بجلی میٹر اور کیبل کے لیے 17 ہزار 700 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ سیکیورٹی چارجز کی مد میں 3 ہزار 600 روپے الگ سے وصول کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین صرف 4 ہزار روپے فیس اور 2 ہزار 400 روپے سیکیورٹی کے طور پر ادا کرتے تھے، یعنی کل 6 ہزار 400 روپے۔
لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس اضافے کی وجہ بجلی کے نئے انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی چارجز کو بہتر بنانا قرار دیا ہے۔ صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے کنکشن کے لیے متعلقہ فیس وقت پر جمع کروائیں۔


