قصور(ایچ آراین ڈبلیو)قصور کے علاقے شیخم شادی ہال میں شادی ہال کی دیوار گرنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین بچے شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ تیز بارش اور ہوا کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم شدید زخمی ہونے والے ایک بچے نے ہسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔
پولیس اور ریسکیو حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہال کی دیوار گرنے کے اسباب معلوم کرنے کے لیے متعلقہ افراد سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
ریسکیو حکام نے والدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ شادی ہال یا عوامی مقامات میں کسی بھی غیر محفوظ ساخت سے دور رہیں تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔


