لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ صارفین کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن گیا ہے۔ اب ایل پی جی گھریلو صارفین اور رکشہ ڈرائیوروں کے لیے ایک بڑا بوجھ بن گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت اب 420 روپے سے بڑھ کر 460 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کراچی میں یہ قیمت 350 سے 380 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
ایل پی جی کمیٹی کے کنوینر علی حیدر نے کہا ہے کہ قیمت میں اضافے کے پیچھے صرف دکاندار نہیں بلکہ مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں فی کلو 130 روپے تک اضافہ صرف دکانداروں کی وجہ سے نہیں ہوا، بلکہ پورے سپلائی چین پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
صارفین نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں میں استحکام لانے کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ عوام اور روزگار پر منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔


