آر پی او کی ہدایت، منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائی میں تیزی

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس سیف سٹی کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف، ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی آپریشنز عامر مشتاق، ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس اور صدر، بھلوال، بھیرہ، کوٹمومن اور شاہپور کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام سب ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور زیر تفتیش مقدمات پر پیش رفت اور انسداد جرائم کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے زیر تفتیش مقدمات میں بروقت یکسوئی اور جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات کی تفتیش میں خامیوں کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

آر پی او نے بتایا کہ رواں سال سزا یابی کی شرح 62 فیصد رہی ہے، جو گزشتہ سال سے بہتر ہے، تاہم اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں