ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی بچاؤ مہم پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹریٹجک ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی بچاؤ مہم کے حوالے سے پٹیشن نمبر 2549/2024 (سیرل نمبر 14) سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیش کی گئی۔

سماعت جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس محمد حسن (جناب اکبر) کی بنچ کے روبرو ہوئی۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، انچارج لیگل ایڈ کمیٹی اور دیگر مرکزی شعبہ جات کے انچارجز و کمیٹی اراکین، صوبائی اسمبلی کے اراکین، رنچھوڑ لائن ٹاؤن، جوائنٹ ٹاؤن کے انچارجز و ٹاؤن کمیٹی کے اراکین، یوسی کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی عدالت میں موجود رہی۔

ذرائع کے مطابق پٹیشن کے حوالے سے عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مکمل دستاویزی اور قانونی دلائل پیش کیے گئے، جبکہ سماعت جاری ہے اور عدالت نے آئندہ تاریخ پر تفصیلی فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں