امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب نہ آئے، جارحانہ اقدامات صورتحال کو پیچیدہ بنائیں گے: ترجمان ایرانی افواج

**تہران (ایچ آراین ڈبلیو):** ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکہ کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے سے گریز کرے کیونکہ کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدامات خطے کی موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز کی سلامتی کے تمام معاملات کو مکمل طور پر سنبھالے ہوئے ہے اور تمام تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایرانی مسلح افواج سے رابطے کے بغیر اس اہم آبی گزرگاہ میں کسی قسم کی نقل و حرکت نہ کریں۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ خلیج میں بحری جہازوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی امریکی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایران کے کسی بھی حصے میں کسی بھی سطح کے خطرے کی صورت میں سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

**تعاون کی اپیل:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے کے مشن میں دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔

ہماری مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں